سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن 19اپریل سے شروع ہوگا

سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن 19اپریل سے شروع ہوگا

پچاس فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ اور50فیصد مکہ المکرمہ جائیں گے اسلام آباد سے جانیوالے عازمین کی امیگریشن مقامی ایئر پورٹ پر ہی کی جا ئیگی

اسلام آباد(سیدقیصرشاہ )سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن 19اپریل (یکم ذی القعد )سے شروع ہوگا جس کے تحت پچاس فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ اورپچا س فیصد مکہ مکرمہ جائیں گے ۔ حج آپریشن اسلام آبادانٹر نیشنل ایئر پورٹ سمیت لاہور،کراچی ، ملتان ،  یصل آباد سیالکوٹ پشاور، کوئٹہ اورسکھر سے شروع کیا جا ئیگا ۔ اسلام آبادانٹر نیشنل ایئر پورٹ سے جانے والے عازمین روڈ تو مکہ پراجیکٹ کے تحت جائیں گے ان کی امیگریشن یہاں ہی ہوجائے گی اور مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد بغیرکسی انتظار یا قطارکے سیدھے اپنی رہائش گا ہوں (ہوٹلوں )میں جائیں گے ۔رواں سال پہلے مدینہ منورہ جانے والے عازمین کو چالیس نمازیں مسجد نبوی شریف میں اداکرنے کے بعد بذریعہ سڑک مکہ مکرمہ پہنچایاجائیگا جبکہ پہلے مکہ مکرمہ جانے والے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ شریف حاضری دیں گے اوروہیں سے واپس وطن آئیں گے ۔ خواتین عازمین حج کیلئے عبایا لازمی ہوگی اور ان کی عبایا پرپاکستانی پرچم کا سٹکر لگایا جائیگا ۔پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکی بھی سختی سے مانیٹرنگ کی جائیگی اورہر ٹور آپریٹر اپنے عازمین حج کیساتھ انفرادی طورپر معاہدہ کرنے کا پابند ہوگا ، شکایات کی صورت میں متعلقہ نجی ٹور آپریٹر کوجرمانہ کیا جا ئیگا یا اس کا کوٹہ منسوخ کیا جا ئیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں