ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے ، قائمہ کمیٹی کی ہدایت

ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے ، قائمہ کمیٹی کی ہدایت

جاپان میں پاکستانیوں کو زبان،مہارت کی کمی کے باعث محدود مواقع ملنے پر تشویش کااظہار بیرون ملک جانے والوں کیلئے آگاہی سیشن شروع کیے جائیں، رفیع اللہ کی زیر صدارت اجلاس

  اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کا اجلاس چیئرمین سید رفیع اللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جاپان، جنوبی کوریا اور ملائشیا سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جاپان میں پاکستانیوں کو زبان اور مہارت کی کمی کے باعث محدود مواقع ملنے پر تشویش ظاہر کی گئی اور جامع تربیتی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ جنوبی کوریا میں بعض کارکنوں کے قبل از وقت ملازمت چھوڑنے کے رجحان پر روانگی سے قبل مؤثر تربیت اور جانچ پر زور دیا گیا۔ملائشیا میں غیر دستاویزی پاکستانیوں اور بھرتی پابندی سے پیدا مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے ہنر مند افرادی قوت میں اضافے اور بیرون ملک جانے والوں کے لیے آگاہی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔ بحرین میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اسناد کی منظوری کا معاملہ حل شدہ قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں