جسٹس (ر ) غلام مصطفی مغل چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر تعینات

جسٹس (ر ) غلام مصطفی مغل چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان وچیئرمین کشمیر کونسل شہبازشریف نے تعیناتی کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق جسٹس غلام مصطفی کی چیف الیکشن کمشنرتعیناتی کی مدت 5 سال ہوگی۔ رواں سال جولائی میں آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوں گے ۔آزادکشمیر کے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے وزیر اعظم پاکستان کو چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 ناموں پرمشتمل پینل بھیجا تھا۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہونے لگیں ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف، تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں