سپیشل پروفیشنل پے سکیل والے 62افسروں کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے 12 وفاقی وزارتوں میں سپیشل پروفیشنل پے سکیل میں تعینات 62 افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
جن میں وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن سمیت دیگر افسران شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان 62 افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سپیشل پروفیشنل پے سکیل میں تعینات افسران سالانہ چھ کروڑ روپے سے زیادہ تنخواہیں و الاؤنسز وصول کر رہے ہیں ۔ اس وقت وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں سپیشل پروفیشنل پے سکیلز کے تحت کل 62 ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں SPPS-I کی 16، SPPS-II کی 15، SPPS-III کی 20 اور SPPS-IV کی 11اسامیاںشامل ہیں۔