سینیٹرز شیری رحمان ، رانا ثناکے چیمبرز کی تزئین و آرائش کی منظوری ، 51لاکھ خرچہ آئیگا

سینیٹرز شیری رحمان ، رانا ثناکے چیمبرز کی  تزئین و آرائش کی منظوری ، 51لاکھ خرچہ آئیگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرز کے چیمبرز کی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر شیری رحمان اور رانا ثنااللہ کے چیمبرز کو جدید معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق دونوں چیمبرز کی تزئین و آرائش پر مجموعی طور پر تقریباً 51لاکھ 79 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔ وزارتِ داخلہ اور سی ڈی اے نے مارچ 2026 تک دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں