پردادا بن گئے
لاہور(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین شریف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، جس کے بعد شریف خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش لندن کے ہسپتال میں ہوئی۔ نومولود اور والدہ دونوں خیریت سے ہیں۔بیٹے کی پیدائش کے بعد نواز شریف پردادا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز شریف دادا بن گئے ہیں۔ خاندان کے قریبی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق حسین نواز شریف ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں اور خوشخبری ملنے پر انہوں نے اہل خانہ سے رابطہ کرکے مسرت کا اظہار کیا۔