متحدہ کی سیاست کراچی تک محدود

 متحدہ کی سیاست کراچی تک محدود

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست کراچی پر شروع ہوکر کراچی پر ختم ہوجاتی ہے۔

وہ کسی بھی واقعے پر سیاست کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی، گل پلازہ واقعے پر بھی سیاست کی گئی،بلدیہ فیکٹری پر بھی سیاست کی گئی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈ کو کس نے روکا سب کو پتا ہے ، ایم کیو ایم کراچی پر سیاست نہیں کرے گی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی،کوئی بھی کراچی کے اندر ایشو ہو ایم کیو ایم کا منفی کردار ہوتا ہے ، ان کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ بہت پرانا ہے ، یہ مطالبہ الطاف حسین کے وقت بھی کیا گیا تھا۔پی پی رہنما نے کہا کہ صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں موجود ہے ، کہیں آگ لگ جائے یا کچھ ہوجائے تو صوبہ بنادو یہ کہنا درست نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں