متعدد افسروں کے تبادلے قاضی اعجاز احمد ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ رینج سرگودھا تعینات
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قاضی اعجاز احمد کو بطور ایڈیشنل کمشنر، انفورسمنٹ رینج سرگودھا تعینات کردیا گیا جبکہ کمشنر کے عہدے کا اضافی چارج بھی سونپ دیا۔ آفتاب احمد کو کمشنر سرگودھا کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ،محمد شاہد کو بطور ڈپٹی کمشنر یونٹ انفورسمنٹ رینج ٹو ملتان تعینات کردیا،محمد شہزاد انجم سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا، محمد شاہد، ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ رینج ون تعینات اور رینج ٹو ملتان کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔ فیصل سلطان کو بطور ڈپٹی کمشنر یونٹ تھری انفورسمنٹ رینج ون گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔