وزیرِ خزانہ سے کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک کی ملاقات ترقیاتی تعاون اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں جاری ترقیاتی تعاون اور اصلاحاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے ، منصوبوں کی تیاری میں شفافیت بڑھانے اور نتائج پر مبنی نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔ کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی اور صوبائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور معلومات کے تبادلے کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔