وزار ت تعلیم کا ’’نو چائلڈ لیفٹ بی ہا ئینڈ‘‘مہم کا اعلان

 وزار ت تعلیم کا ’’نو چائلڈ لیفٹ  بی ہا ئینڈ‘‘مہم کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی اور ’’نو چائلڈ لیفٹ بی ہائینڈ ‘‘ مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ صرف تعلیم ہے۔

کسی بھی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’کوئی بچہ پیچھے نہ رہے ‘‘ کے عنوان سے قومی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ملک کا ہر بچہ تعلیم کے دائرے میں آ سکے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں سے باہر بچوں کے لیے فیڈرل ایکشن پلان 2025-2030 تیار کر لیا گیا ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل 25-A پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سکولوں میں سیکنڈ شفٹ، متبادل تعلیمی راستے اور ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرامز متعارف ،داخلوں اور حاضری کی شفاف نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈز قائم کیے جائیں گے ۔انہوں نے والدین، اساتذہ اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مشن میں حکومت کا ساتھ دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں