اسلام آباد انتظامیہ میں تبادلے ، فرحان احمد اے ڈی سی ریونیو مقرر
عزیر علی ایڈیشنل ڈی سی ہیڈ کوارٹرز ، حافظ علی نعیم اے سی سیکرٹریٹ تعینات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں تقرر و تبادلے ، ایڈیشنل کمشنر رابعہ اورنگزیب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ فرحان احمد کو اے ڈی سی ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 18 میں ترقی کے بعد اے سی سیکرٹریٹ عزیر علی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز مقرر کیا گیا ، جبکہ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار حافظ علی نعیم شیخ کو اے سی سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ اے سی پوٹھوہار کا اضافی چارج اے سی صدر یاسر نذیر کے سپرد کیا گیا ہے ۔ تقرریاں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔