ٹک ٹاکر ماہ نور کے قاتل شوہر کو سزائے موت کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور نے مشہور ٹک ٹاکر ماہ نور کے قتل کے جرم میں اس کے خاوند کو سزائے موت سنادی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چودھری شاہد حمید نے کیس کی سماعت کی اور تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا ۔ جاری فیصلہ کے مطابق بیوی کو قتل کرنے پر ملزم رمضان کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ دوران سماعت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے ملزم کے خلاف شہادتیں اور21 گواہ پیش کئے ۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رمضان اپنی بیوی کو ٹک ٹاک بنانے سے روکتا تھا اورباز نہ آنے پر اسے قتل کر دیا ،ملزم اتنا چالاک تھا کہ خود قتل کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال لیکر پھرتا رہا۔