دوسرے پارلیمانی سال کے آخری ماہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 46 سرکاری بلز منظور ہوئے

دوسرے پارلیمانی سال کے آخری  ماہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت  46 سرکاری بلز منظور ہوئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد موجودہ حکومت کے تیسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

 دوسرے پارلیمانی سال کے آخری ماہ میں 12فروری 2026ء تک 27ویں آئینی ترمیم سمیت 46 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے جبکہ اس دورانیہ کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کئے 13 نجی بلز بھی منظور ہوئے ۔ دوسرے پارلیمانی سال کا اختتام 28 فروری 2026ء کو ہوا ۔اس دوران 27 ویں آئینی ترمیم بل 2025،پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025،پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025، سپریم کورٹ پر یکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی بل 2025،آسان کاروبار بل 2025، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی بل 2025، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025، پٹرولیم ترمیمی بل 2025،پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025، پاکستان سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025،فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025و دیگر بلز منظور ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں