کوہستان مالیاتی سکینڈل:ایک اور ملزم کی پلی بارگین کی درخواست

کوہستان مالیاتی سکینڈل:ایک اور  ملزم کی پلی بارگین کی درخواست

پشاور(این این آئی)کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دے دی، ملزم جبران ملک نے پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کرائی ہے ۔

احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے درخواست مزید کارروائی کے لیے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو ارسال کردی۔مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا الزام ہے کہ اس کے اکاؤنٹ میں 49.125 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ۔ درخواست گزار کسی دباؤ کے بغیر نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں