اعتزاز احسن سے اظہارتشکر

اعتزاز احسن سے اظہارتشکر

اسلام آباد، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ اعتزاز احسن صاحب آج خود آئے ، ہماری فیملی سے تو ان کے بہت قریبی تعلقات ہیں۔ ہم دِل سے ان کے شُکر گزار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا اعتزاز احسن کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ڈاکٹر نے 6 دن کا بیڈ ریسٹ کہا تھا، اس کے باوجود وہ نہ صرف یہاں آئے بلکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہونے تک ہمارے ساتھ دھرنا دے کر بیٹھے رہے ۔ جو بھی ان کی بات چیت ہوئی، وہ چیف جسٹس صاحب کے اعلانات میں نظر آئیگی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا پیغام آیا ہے کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات کرانے کیلئے بھی اقدامات کرینگے ۔ دریں ثنا انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 احتجاج کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان عدالت پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ملزمہ کی جانب سے دائر حاضری سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں