معیشت کی ترقی کیلئے مضبوط اور فعال کیپٹل مارکیٹ ناگزیر:وزیر خزانہ
سرمایہ منڈی میں رکاوٹیں دور اور اصلاحات تیز کی جائیں،اورنگزیب ، اجلا س سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے مضبوط اور فعال کیپٹل مارکیٹ ناگزیر ہے ،کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ کی ترقی طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے اہم ہے ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار کیپٹل مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے اجلاس کے دوران کیا ، اس دوران پاکستان میں سرمایہ منڈیوں کے فروغ اور اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرمایہ منڈی میں رکاوٹیں دور اور اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کو نئی اصلاحات سے متعلق آگاہی مہم بڑھانے کی ہدایت کی، محمد اورنگزیب نے کہا کہ علاقائی اور عالمی کیپٹل مارکیٹس کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔