فیصل کنڈی کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگو

فیصل کنڈی کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگو

پختونخوا میں بدامنی پر تشویش، صورتحال کو صوبائی حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ قرار دیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر خیبرپختونخوا میں بدامنی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے صوبائی حکومت کی صوبے کے معاملات پر عدم توجہی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں