ایف آئی اے اور تربت یونیورسٹی کے وی سی کی گاڑیاں چھین لی گئیں

ایف آئی اے اور تربت یونیورسٹی کے وی سی کی گاڑیاں چھین لی گئیں

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)سوراب کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد ایف آئی اے اور تربت یونیورسٹی کے وی سی سمیت 2 سرکاری گاڑیاں چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈرائیور اور آفیسر کو چھوڑ دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف آئی اے کے آفیسر سے اس کی سرکاری گاڑی چھین لی ، ڈرائیور اور مذکورہ آفیسر کو چھوڑ دیا گیا اسی طرح تربت یونیورسٹی کی وی سی کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے اس کے علاوہ تربت سے کوئٹہ آنے والی محکمہ تعلیم کے آفیسر کی گاڑی چھیننے کی اطلاعات ملی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں