ارشد مجید مہمند چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات

 ارشد مجید مہمند چیف سیکرٹری  گلگت بلتستان تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق سپیشل سیکرٹری وزارت توانائی ارشد مجید مہمند کو تبدیل کر کے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے اور سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں