پاکستان ریلوے کے چیمبرز ، تجارتی اداروں سے رابطے شروع

پاکستان ریلوے کے چیمبرز ، تجارتی اداروں سے رابطے شروع

ٹرین دیگر ذرائع آمد و رفت کی نسبت مال برداری کیلئے سستاذریعہ ہے :ریلوے حکام

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )کارگو کو سڑکوں سے ریل پر منتقل کرنے کے اقدامات تیز ،پاکستان ریلوے نے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی اداروں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ تاجروں اور صنعتکاروں کو پاکستان ریلوے کے ذریعے فریٹ کی بکنگ کروانے کی دعوت دی جارہی ہے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین دیگر ذرائع آمد و رفت کی نسبت مال برداری کیلئے سستا ترین ذریعہ ہے ، پاکستان ریلوے فریٹ آپریشنز بڑھانے کیلئے مکمل طور پر تیارہے ۔ وزیرِ  ریلوے کی ہدایت پر ہنگامی طور پر فریٹ ویگنز کی مینوفیکچرنگ تیز کر دی گئی ہے اور جلد فریٹ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ۔جس سے ملکی سطح پر ایندھن کی بچت میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں