طالبان رجیم نے آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا، افغان جرنلسٹس سنٹر
اسلام آباد(این این آئی)افغان طالبان رجیم نے آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا، افغان جرنلسٹس سنٹر کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق۔۔۔
طالبان رجیم میں صحافیوں پر تشدد، گرفتاریوں اور ظالمانہ سنسرشپ نے آزاد صحافت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، رپورٹ میں میڈیا پر عائد پابندیوں کو آزادی اظہار کا قتل قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ ایک سال میں میڈیا اور صحافیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی طور پر 207 واقعات درج ہوئے۔