سینیٹرشیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

 سینیٹرشیری رحمن کی بیٹی  ماروی ملک انتقال کر گئیں

اسلام آباد (نامہ نگار،اپنے رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی انتقال کر گئیں۔پی پی سیکرٹریٹ کے مطابق شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔

صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف نے شیری رحمٰن سے بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ صدر زرداری نے کہا اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے ۔دُکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ، پی پی رہنما شازیہ مری اور دیگر رہنمائوں نے بھی شیری رحمٰن سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی ملک کی وفات ناقابل برداشت صدمہ ہے ۔ شیری رحمن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں