حج آپریشن 18اپریل سے شروع ،21مئی کو ختم ہو گا

حج آپریشن 18اپریل سے شروع ،21مئی کو ختم ہو گا

سرکاری سکیم کے 1لاکھ19ہزار عازمین 468پروازوںسے سعودیہ جا ئینگے 8 شہروں سے مدینہ کیلئے 186، جدہ کیلئے 282پروازیں چلائی جائیں گی

 اسلام آباد(سید قیصر شاہ)پاکستان سے فر یضہ حج کی ادائیگی کے لیے حج آپریشن کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، سرکاری حج سکیم کے تحت 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔ 67 ہزار 230 مرد عازمین اور 51 ہزار 846 خواتین حجاز مقدس جائیں گی۔ حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، جدہ کے لئے چار مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ حج پرواز سات مئی کو چلے گی ،پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔یہ آپریشن 34 روز تک جاری رہے گا۔مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے ،ایئر بلیو،ایئر سیال کے علاوہ سعودی فضائی کمپنی بھی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہے ۔ پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129،کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 ، کوئٹہ سے 18 ،ملتان سے 34 ، سیالکوٹ سے 26 ، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے پانچ حج پروازیں عازمین کو سعودی عرب پہنچا ئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں