نواب آف کالاباغ ملک امیر خان کی بہو، عائلہ ، سمیرا ملک کی والدہ سپر دخاک

 نواب آف کالاباغ ملک  امیر خان کی بہو، عائلہ ، سمیرا ملک  کی والدہ سپر دخاک

کالاباغ(نمائندہ دنیا)سابق گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالاباغ ملک امیر محمد خان مرحوم کے بیٹے نواب ملک اللہ یارخان کی اہلیہ ،سابق ایم این ایز عائلہ ملک اور سمیرا ملک کی والدہ کی نمازجنازہ ان کی سٹیٹ کالاباغ کے جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی۔

 انہیں کالاباغ میں آبائی قبرستان میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ سابق صدر مملکت سردار فاروق خان لغاری کی ہمشیرہ، وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس خان لغاری اور نواب ملک وحید خان کی خوشدامن ، سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ نوابزادہ ملک عماد خان اور ملک فواد خان کی چچی تھیں۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس خان لغاری، چودھری شیر علی ،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عزیز الرحمن کے علاوہ میانوالی سے اسد خان شادی خیل، ، ملک طارق کنڈ، اور سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں