سروسز ہسپتال سمیت 2 ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

 سروسز ہسپتال سمیت 2 ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

ڈاکٹر عمران زیدی عہدے سے فارغ، رانا خرم آفتاب سروسز میں تعینات ڈاکٹر عدنان جاوید کو شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب حکومت نے سروسز ہسپتال سمیت 2 ہسپتالوں میں انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے افسر وں کو فوری ذمہ داریاں سونپ دیں۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمران علی زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا اور انہیں فوری طور پر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر رانا خرم آفتاب کو سروسز ہسپتال لاہور میں تعینات کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔سروسز ہسپتال میں تین ماہ کیلئے عبوری انتظام سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ادھر ڈاکٹر عدنان جاوید کو شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا اضافی چارج دے دیا گیااور انہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں