خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل

تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکرٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت علی امین گنڈاپور سے رابطوں ،خفیہ ملاقاتیں لیک کرنے پر تبادلے :ذرائع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل کردیا،تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکرٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تبادلے علی امین گنڈاپور سے رابطوں اور خفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کے الزامات پر کئے گئے ۔خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے تبدیل کیے گئے عملے میں مالی، سویپراور نائب قاصد سے لے کر کنٹرولر تک اسی سے زیادہ ملازمین شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر طفیل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکرٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بعض ملازمین 20 سال سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ کئی ملازمین کے بچے بھی اسلام آباد میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ملازمین کے تبادلے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلے علی امین گنڈاپور سے رابطوں اورخفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کے الزامات پر کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں