گوادر پورٹ پر جہازایم وی ایچ ایم او لیڈرکی کامیاب برتھنگ
35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو ہینڈل، عالمی شپنگ لائنز گوادر کا رخ کر رہیں خطے میں کشیدگی کے پیش نظر گوادربندرگاہ محفوظ بحری مرکز بن چکی ، جنید انوار
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )گوادر پورٹ پر خصوصی جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ ہوئی،اس موقع پر 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو کو ہینڈل کیا گیا۔ عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کر رہی ہیں، خطے میں کشیدگی سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے جبکہ گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار نے کہا ہے کہ گوادربندرگاہ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے ،انہوں نے بتایا کہ گوادر پورٹ اور فری زون میں 16ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز ہینڈلنگ کی استعداد موجود ہے ،یہ بندرگاہ بلیو اکانومی اور علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔