سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایم پی اے رئیسہ ممتاز کے گھر آمد بھانجی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی رئیسہ ممتاز کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حمزہ شہباز نے محترمہ رئیسہ ممتاز سے ان کی بھانجی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔