جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، ڈریپ

 جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، ڈریپ

ملک میں استعمال ہونے والی 85فیصددوا ئیں مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس 4 تا 6 ماہ کیلئے خام مال، تیار ادویات موجود ،ترجمان

 اسلام آباد(دنیار پورٹ )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی سختی سے تردید کر  دی ۔ترجمان ڈریپ کے مطابق ضروری ادویات، بشمول انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود اضافہ نہیں کر سکتیں۔ ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو دو اہم ایڈوائزریز بھی جاری کی ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ادویات کی قلت سے بچا جا سکے ۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً 85 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں اور موجودہ عالمی یا علاقائی حالات کے باوجود سپلائی چین میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامناہے نہ ہی ملک میں ادویات کی کمی کا کوئی فوری خطرہ ہے ، بیشتر کمپنیوں کے پاس آئندہ 4 سے 6 ماہ کے لیے خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں