کوئٹہ:افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن،درجنوں افراد ڈی پورٹ

کوئٹہ:افغان باشندوں کیخلاف کریک  ڈاؤن،درجنوں افراد ڈی پورٹ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن کا سلسلہ جاری ہے کراچی اور دیگر علاقوں سے حراست میں لیے گئے۔

 درجنوں افغان باشندوں کو چمن ود ہولڈنگ کیمپ میں نادرا ڈیٹا بیس میں رجسٹریشن اور دیگر ضروری دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کے بعد چمن بارڈر کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کیا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ چمن کے ایک ذمہ دار آفیسر نے کہا کہ چمن میں بھی روزانہ کی بنیاد پر ناکوں ،چوراہوں ،بازاروں ، دیہات اور گشت کے دوران افغان باشندوں کی شناخت کے بعد انہیں ہولڈنگ کیمپ میں انٹری اور رجسٹریشن کے بعد عزت و احترام کے ساتھ افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ چمن سمیت پاکستان بھر میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بغیر کسی انتظار کے اپنے کاروبار کو سمیٹتے ہوئے عزت و وقار کے ساتھ اپنے ملک افغانستان واپس چلے جائیں بصورت دیگر انہیں گرفتار کر کے افغانستان ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں