کوئٹہ:سابق چیف جسٹس بلوچستان کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کے علاقے دیبہ میں سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل سجاد حسین سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مرحوم راجہ فیاض احمد کی رہائش گاہ پر تعینات تھا ،گزشتہ روز مبینہ طور پر اس نے اپنے آپ کو گولی مار لی۔،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ۔