مہمند ،زہریلی دوائی کھانے سے بچی جاں بحق ، 4بچوں کی حالت غیر
مہمند (این این آئی)ضلع مہمند میں زہریلی دوا ئی کھانے سے ایک بچی جاں بحق،4کی حالت غیر ہو گئی ۔
تحصیل صافی میں پانچ بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی دوا کھا لی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 4 سالہ اسما دم توڑ گئی، جبکہ 6 سالہ محمد ، 4 سالہ بشریٰ ، 3 سالہ خدیجہ اور 12 سالہ حسنہ زیر علاج ہیں ۔