پولیس اہلکاروں پر تشدد ایمان مزاری، ہادی عدم پیشی پر جیل حکام سے رپورٹ طلب

پولیس اہلکاروں پر تشدد ایمان مزاری، ہادی عدم پیشی  پر جیل حکام سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زیرو پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوران سماعت ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو پیش کیوں نہیں کیا جارہا آگاہ کیا جائے ، سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں