اسلام آباد فوڈ اتھارٹی، تقرریوں کیخلاف درخواست پر وفاق، دیگر کو نوٹس

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی، تقرریوں کیخلاف درخواست پر وفاق، دیگر کو نوٹس

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے قیام اور تقرریوں کے خلاف درخواست پر وفاق، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی، وزارت داخلہ اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد فیاض کی درخواست پر سماعت کا ایک صفحہ پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا، عدالت کا کہناہے کہ درخواست گزار کے مطابق آئی ایف اے کا قیام گزٹ نوٹیفکیشن اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر عمل میں لایا گیا، آڈیٹر جنرل پاکستان نے بھی کابینہ منظوری کے بغیر اخراجات پر اعتراضات اٹھائے ہیں، وکیل کی گزارشات قابل غور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں