نشے کی حالت میں ویڈیو، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں شہزاد فاروق کو شوکاز نوٹس
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف لاہور نے این اے 119 کے ٹکٹ ہولڈر میاں شہزاد فاروق کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے معاملے پر ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ ویڈیو میں میاں شہزاد فاروق کے نشے اور نامناسب رویے سے متعلق مواد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، جسے پارٹی آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور آرٹیکل 29 کے تحت پارٹی کو بدنام کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے ،شوکاز نوٹس صدر پی ٹی آئی لاہور میاں اکرم عثمان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔