اوورسیز پاکستانی قوانین کا احترام کریں

اوورسیز پاکستانی قوانین کا احترام کریں

لاہور(سیاسی نمائندہ) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ بیرون ملک پاکستانی نہ صرف ملک کے سفیر ہیں بلکہ قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں بعض عناصر پاکستان کے داخلی سیاسی معاملات کو خلیجی ممالک تک لے جا رہے ہیں، جو وہاں کے سخت قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس عمل کو متعلقہ ممالک کی انتظامیہ پسند نہیں کرتی۔ طاہر اشرفی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے میزبان ممالک کے قوانین کا مکمل احترام کریں اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے اجتناب کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں