لاہور ہائیکورٹ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ :پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کیخلاف درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پٹرول 450 روپے فی لٹر سے زائد اور دنیا کے کئی ممالک سے مہنگا ہے ،کم آمدنی کے باوجود پاکستانی عوام پر سب سے زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا،حکومت نے بغیر کسی شفاف فارمولے کے قیمتیں بڑھائیں،حکومت کو اتنی زیادہ قیمتیں بڑھانے کا اختیار نہیں،اوگرا اور حکومت کی پالیسی غیر شفاف اور غیر آئینی ہے ۔ 15 دن کے سٹاک پر نئی قیمت کا اطلاق ناجائز منافع خوری ہے ،عدالت فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ معطل کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں