عدالتی حکم عدولی:سیکرٹری داخلہ،ڈائریکٹرانٹرپول کونوٹس

عدالتی حکم عدولی:سیکرٹری داخلہ،ڈائریکٹرانٹرپول کونوٹس

طلبی کے باوجودحکام پیش نہ ہوئے ،توہین عدالت درخواست کی سماعت کاتحریری حکم

 اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس سے عدالتی آرڈر کے باوجودنام نہ نکالے جانے کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر انٹرپول پاکستان اور ڈی جی ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت داخلہ حکام کو آگاہ کیا تھا،عدالتی حکم کے باجود وزارت داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، سیکرٹری داخلہ و دیگر حکام کو شوکاز نوٹس 16 اپریل کے لئے جاری کیا جاتا ہے ، درخواست میں کہاگیا ہے کہ پٹیشنر 2015 میں گوجرانوالہ میں درج قتل کے مقدمہ میں2021 میں لاہور ہائیکورٹ سے بری ہو چکا،بری ہونے کے باوجود نام انٹرپول ریڈ نوٹس میں موجود ہے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں