پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافے کامطالبہ کردیا

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافے کامطالبہ کردیا

تیل قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پمپ مالکان کا مارجن پرانی سطح پر برقرارہے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ ہفتے سے پٹرول پمپ بند کر سکتے ہیں ،عبدالسمیع

  اسلام آباد(نامہ نگار)آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر سکتے ہیں ،ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان، وائس چیئرمین وسیم کیانی اور عرفان الٰہی نے کہا حکومت نے اضافے سے قبل ہمیں اعتماد میں نہیں لیا،ہم نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے حالیہ ملاقات میں اپنے مطالبات واضح طور پر پیش کیے تھے ، اس کے باوجود مزید اضافہ کر دیا گیا جو ناقابل قبول ہے ۔ پٹرول کی قیمت 459 روپے اور ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لٹر تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان پٹرولیم ڈیلر کا مارجن بدستور پرانی سطح پر برقرار ہے ، اگر حکومت نے فوری طور پر مارجن میں اضافہ نہ کیا تو انڈسٹری بند ہوجا ئیگی، حکومت فوری طور پرپٹرول پمپ مالکان کے مارجن میں اضافہ کرے تاکہ ملک میں ایندھن کی ترسیل کا نظام متاثر نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں