افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کا انکشاف
محفوظ پناہ گاہیں شدت پسند وں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں ،ساؤتھ ایشین وائسز طالبان رجیم و فتنہ الخوارج کے نظریات یکساں ، دونوں کا ایجنڈا ایک ، ماہرین
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا انکشا ف ہوا ہے جو شدت پسند گروہوں کیلئے ڈھال بنی ہو ئی ہیں ۔عالمی جریدے کی جانب سے افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا انکشاف پاکستان کے موقف کی تائید ہے ۔ امریکی جریدے ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق یہ محفوظ پناہ گاہیں شدت پسند گروہوں کو نہ صرف تحفظ دے رہی ہیں بلکہ انہیں دوبارہ منظم ہونے کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہیں ، ان حالات نے سرحد پار سکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شدت پسند عناصر کی موجودگی علاقائی کشیدگی کو بڑھا رہی ہے ۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو بین الاقوامی ذمہ داریوں اور معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی ، انکا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے نظریات ایک جیسے اوردونوں ایک ہی ایجنڈے پرعمل پیراہیں۔