کے پی ٹی: 24 گھنٹوں میں 4 جہازوں کی آمد اور برتھنگ
مجموعی طور پر105,980میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ ہوئی، 4 جہازوں کی روانگی
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 24گھنٹوں کے دوران 4جہازوں کی آمد اور برتھنگ ہوئی ہے ، جن میں 1ٹینکر سٹی آئلینڈ اور 3 کنٹینر جہاز - شنگ، سیلسیئس ایم من اور تین جہاز 19شامل ہیں۔ اس دوران 4جہازوں کی روانگی بھی ہوئی ہے ، جن میں 1 جنرل کارگو جہاز موکدا ناری اور 3کنٹینر جہاز کارل شلٹ، فیوچر اور ٹی ایس ممبئی شامل ہیں۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر مجموعی طور پر105,980میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ ہوئی، جس میں 17,589 میٹرک ٹن برآمدات کارگو اور 88,391 میٹرک ٹن درآمدات کارگو کی ہینڈلنگ شامل ہے۔
ارسال کردہ بریک اپ کے مطابق کراچی بندرگاہ پر 11,592 میٹرک ٹن برآمدی کنٹینرز اور 20,030 میٹرک ٹن درآمدی کنٹینرز ہینڈل کئے گئے ۔ جبکہ برآمدی بریک بلک کارگو 346 میٹرک ٹن اور درآمدی بلک کارگو 11178 میٹرک ٹن ہینڈل کئے گئے ۔ علاوہ ازیں برآمدات کی مد میں 2329 میٹرک ٹن کلنکر اور 972 میٹرک ٹن چاول کی ہینڈلنگ بھی کی گئی ہے ۔ اس طرح درآمدات کی مد میں 564 میٹرک ٹن امونیم سلفیٹ، 2446 میٹرک کنولا اور 2819 میٹرک ٹن سویابین کے بیج کی بھی ہینڈلنگ کی گئی۔ لیکویڈ کارگو کی مد میں 2350 میٹرک ٹن برآمدات اور 52354 میٹرک ٹن درآمدات کی ہینڈلنگ بھی کراچی بندرگاہ پر دیکھنے آئی۔