7 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے آفتاب پھلروان ڈی پی او قصور تعینات

7 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے  آفتاب پھلروان ڈی پی او قصور تعینات

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسر وں کے تقرروتبادلے کر دئیے۔ایس پی سی سی ڈی آفتاب پھلروان کو تبدیل کر کے ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔۔۔

 جبکہ ان کے پیش رو عیسیٰ خان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں وسیم ریاض کو ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد ریجن، رضوان احمدکو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب،جویریہ جمیل کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن ،زنیرہ اظفرکو ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن اور سلیم خٹک کو ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن تعینات کر دیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں