الیکشن کمیشن :افتخار چودھری کی پارٹی ڈی لسٹ ، متحدہ کو مہلت

الیکشن کمیشن :افتخار چودھری کی پارٹی ڈی لسٹ ، متحدہ کو مہلت

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو مواقع دئیے ،پیش نہ ہوئی:سکندر سلطان استحکام پاکستان تحریک کو بھی قواعد کی خلاف ورزی پر فہرست سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سیاسی جماعت ڈی لسٹ کردی جبکہ ایم کیو ایم کو انٹراپارٹی انتخابات کروانے کی مہلت دے دی ۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو مسلسل عدم پیشی اور انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر ڈی لسٹ کر دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو متعدد مواقع دئیے گئے لیکن وہ پیش نہ ہوئی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو اکتوبر 2026 تک انتخابات کروانے کی مہلت دے دی ۔ سماعت کے دوران پارٹی کی جانب سے فروغ نسیم پیش ہوئے جبکہ ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بینچ کو بریفنگ میں بتایا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی مقررہ وقت میں انتخابات نہیں کروا سکی، پارٹی نے انتخابی فہرستوں کی تکمیل کیلئے مزید وقت مانگا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان تحریک کو بھی قواعد کی خلاف ورزی پر سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں