سیاسی قوتوں کا اتحاد ناگزیر

 سیاسی قوتوں کا اتحاد ناگزیر

ملتان (لیڈی رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گیلانی ہاؤس ملتان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر ندیم افضل چن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز اور قومی استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری تسلسل ناگزیر ہے ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں