سرگودھا میں مبینہ رشوت پر ایکسائز افسر اور انسپکٹر معطل

 سرگودھا میں مبینہ رشوت پر ایکسائز افسر اور انسپکٹر معطل

دونوں کو ہیڈ آفس رپورٹ کی ہدایت ، اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنیکی تیاری محکمہ ایکسائز کازیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (خبر نگار)سرگودھا میں مبینہ رشوت کے الزام پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایکسائز آفیسر ضیاء الحق ملک اور انسپکٹر اقراء مسعود کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ دونوں افسروں کو انتظامی بنیادوں پر معطل کرتے ہوئے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ، جبکہ ذرائع کے مطابق معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عارف کو ای ٹی او سرگودھا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں