لاہور سے پہلی حج پرواز آج روانہ امیگریشن سعودی حکام کرینگے

لاہور سے پہلی حج پرواز آج روانہ  امیگریشن سعودی حکام کرینگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز آج18اپریل کو صبح ساڑھے 10 بجے روانہ ہوگی،کراچی ، اسلام آباد کے بعد اب لاہور میں بھی عازمین حج کی روڈٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت ون ٹائم امیگریشن سعودی حکام کریں گے۔

 اس حوالے سے سعودی عرب کا امیگریشن اور حج عملہ لاہور پہنچ گیا ،سعودی وفد نے حج انتظامات کا جائزہ لیا ، اب لاہور سے بھی عازمین حج کی امیگریشن یہیں سے ہوگی ۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق عازمین حج سعودی عرب پہنچنے کے بعد ڈائریکٹ ٹرمینل سے باہر نکل جائیں گے ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کیلئے الگ ہال بنا دیا گیا، امیگریشن کے بعد تمام عازمین مذکورہ ہال میں جانے کے بعد سیدھے جہاز پر سوار ہونگے ، اس سے قبل کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر بھی سعودی امیگریشن ٹیمیں کام شروع کر چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں