ہر خطرہ سے نمٹنے کیلئے تیار
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیرسینیٹرراناثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کی کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاری ہے ،پاکستان کو عزت مل رہی ہے ،اس لیے بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں،ہمارے خطے پر جنگ کے تباہ کن اثرات ہیں، جنگ سے باقی ممالک متاثر ہوں گے تو پاکستان بھی متاثر ہو گا۔