پاسداران انقلاب نے وائٹ ہاؤس کا مذاکرات سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری مذاکرات سے متعلق بیان بے بنیاد قرار دے دیا۔

جاری بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ مذاکرات کی درخواست کا امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہیں، امریکہ سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے۔

امریکا کی زیادتیوں کے باعث واشنگٹن سے مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، امریکی فوج سے تعاون کے شبے میں ایک بحری جہاز تحویل میں لے لیا ہے، انتباہ نظر انداز کرنے پر مشتبہ بحری جہاز کو روکا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے، جبکہ جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے، اور انہیں ضرورت پڑنے پر پاکستان روانگی کیلئے سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے بات چیت نتیجہ خیز ہوگی اور ڈیل کی جانب بڑھے گی، ایران نے خود رابطہ کیا اور ملاقات کی درخواست کی، ایران کی جانب سے پیشرفت نظر آ رہی ہے، ثالثی کیلئے پاکستان نے اہم ترین کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں