امریکہ نے ایران سے وابستہ 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کرپٹو کرنسی فریز کر دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے وابستہ 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کرپٹو کرنسی فریز کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے متعدد کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کی فنڈز پیدا کرنے اور منتقلی کی صلاحیت منظم طریقے سے ختم کرنا ہے، ایران کی جانب سے فنڈز کی واپسی، ترسیل کے راستے بند کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں