امریکا کی جنگ بندی ختم ہونے پر آبنائے ہرمز کیلئے نئی فوجی منصوبہ بندی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے آبنائے ہرمز کیلئے نئی فوجی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
جنگ بندی ختم ہونے کی صورت میں واشنگٹن نے آبی گزرگاہ میں نئی کارروائیوں کا پلان تیار کر لیا، امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنانے پر خاص توجہ دی جائے گی۔
ممکنہ اہداف میں گن بوٹس، بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز شامل ہیں، نئے منصوبے کے تحت سٹریٹجک آبی گزر گاہوں کے اطراف ٹارگٹڈ فضائی حملے کئے جائیں گے۔
امریکا توانائی تنصیبات اور اہم انفرا سٹرکچر کو بھی نشانہ بنانے کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔